سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت، جلسہ کی تیاریاں

کراچی(اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت سانحہ 18 اکتوبر 2007 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے باغ جناح میں 18 اکتوبر 2020 کو ہونے والے جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں۔جلسہ گاہ میں اسٹیج کی تیاری، کرسیاں لگانے کا سلسلہ اور لائٹنگ کا کام جاری ہے۔صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ اور پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، صوبائی جنرل سیکرٹری وقار مہدی، محمد جاوید ناگوری، نجمی عالم، سردار خان، آصف خان سمیت دیگر پارٹی کے عہدیداروں نے بدھ کو جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس پی جمشید زون زبیر شیخ اور دیگر پولیس کے اعلیٰ اہلکار بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا کہ جلسہ گاہ میں اسٹیج اور اس کے اطراف کی سیکورٹی ایس ایس یو کے سپرد کردی گئی ہے اور ان کے کمانڈوز نے یہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ایس پی جمشید زبیر شیخ نے جلسہ کی سیکورٹی، ٹریفک پلان سمیت دیگر کے حوالے سے سعید غنی اور دیگر کو آگاہ کیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے اسٹیج کی تیاری کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ جلسہ کے لئے 180 فٹ لمبا، 60 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے، جس کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ میڈیا کے لئے علیحدہ اسٹیج بنایا جارہا ہے۔ سعید غنی کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ گرائونڈ میں سماجی فاصلہ کے تحت 50 ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ سائونڈ سسٹم اور لائٹس کی تنصیب کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے، گرائونڈ میں اسٹیج کے عین سامنے کے حصہ کو خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ گرائونڈ میں چاروں اطراف اسپیکرز اور لائٹس کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...