راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ وارث خان کو جمشید گل نے بتایا کہ ڈھوک الہیٰ بخش میں دو موٹرسائیکل سوار مسلح پستول آئے اور مجھ سے ہینڈ بیگ چھین لیا جس میں نقدی 28ہزار ، میری بیوی کی گولڈ چین ایک تولہ 2 ماشے ، ہیرو موٹرسائیکل نمبر RIL-4097 کی فوٹو کاپی رجسٹریشن بک ، موبائل مالیتی 10ہزار اور شناختی کارڈ میرا اور وائف کا شناختی کارڈتھے تھانہ صدر بیرونی کو گلزار احمدنے بتایا کہ منور کالونی اڈیالہ روڈپراپنے گھر موٹرسائیکل نمبر RIP-6730پر جا رہا تھا کہ منور کالونی ٹرن پردوموٹرسائیکلوں پر سوارپانچ ڈاکوئوں نے روک لیا اور مجھ سے اڈیالہ روڈ کا راستہ پوچھا اسی دوران ملزمان نے پستول 30 بور نکال کر مجھ سے میرا موٹر سائیکل چھین لیا اور تلاشی لیکر میری جیب سے 10 ہزار پانچ سو روپے اور میرا بٹوا جس میں شناختی کارڈ اور کچھ کاغذات تھے چھین کر فرار ہو گئے تھانہ سٹی کو امیر حسین نے بتایا کہ موتی بازار میں میری دکان پرگاہک کے روپ میں دوعورتیں آئیں مال دیکھنے کے بہانے میراایک لاکھ30 ہزار روپے مالیتی موبائل فون اور پرس سے تین ہزار روپے چوری کرلئے تھانہ نیو ٹائون کو تہمینہ طارق نے بتایا کہ ڈھوک بابو عرفان ڈبل روڈ رکشہ والے کو کرایہ دینے کیلئے پرس کھولا تو رکشے والا بدتمیزی کرکے میراپرس چھین کر فرار ہوگیا جس میں15 ہزار روپے کی نقدی تھی تھانہ ائرپورٹ کو سید ضیاء حیدر زیدی نے بتایا کہ سکیم تھری میں میری کرو لا کا نمبر LZT-4653 5چوری ہوگئی تھانہ روات کو جنید محمودنے بتایا کہ فیز8 میںمیری ٹیوٹا کرولا GLI کار نمبر RIA-59 گھر کے پورچ سے چوری ہوگئی تھانہ مورگاہ کو غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ میری ٹیوٹا ہائی ایس نمبرLWC-6334چوری ہوگئی تھانہ مورگاہ کو غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ میری ٹیوٹا ہائی ایس نمبرLWC-6334چوری ہوگئی تھانہ پیرودھائی کوسہیل احمدنے بتایا کہ بنگش کالونی میں مدعی گھر سے باہر نکلا توایک موٹرسائیکل سوارمجھ سے موبائل فون مالیتی 15ہزارروپے چھین کر فرار ہوگیا تھانہ نصیر آباد کو عطاء محمدنے بتایا کہ آفیسر کالونی میںمیرے بیٹے محمدشبیرخان سے تین مسلح ڈاکوموٹرسائیکل اسلحہ کے نوک پر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سہالہ کو نفیس نے بتایا کہ ماڈل ٹائون میں میری بہن سے نقدی ، موبائل فون اور طلائی انگوٹھی چھین لئے گئے تھانہ سبزی منڈی کو شبیر اعوان نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین فورمیں میری ہنڈا سوک کار نمبرANT - 713 چوری ہوگئی تھانہ کھنہ کو فہد عروج نے بتایا کہ گارڈن ٹائون میں کیبل ٹاور اور بوسٹر چوری ہوگئے