ملتان (پ ر) انٹرمیڈیٹ 2020کے سالانہ امتحانات میں KIPS ایجوکیشن سسٹم نے اپنی28 سالہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپس بورے والا کیمپس کی ہونہار طالبہ مہوش شبیر نے 1075 نمبرز حاصل کرکے مجموعی طور پر ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کپس ڈی جی خان کیمپس کے طالبعلم جواد احمد نے 1068نمبرزحاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ ماہم رضا نے 1069 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ KIPS ایجوکیشن سسٹم گذشتہ 28 سالوں سے پاکستان میںتعلیمی سرگرمیوں اور خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔ آج KIPS اپنے وسیع تجربے اور نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان میں ایوننگ کوچنگ، انٹری ٹیسٹس اور سی ایس ایس امتحانات کی تیاری میں نمبر 1 اور لیڈنگ ادارے کی حیثیت سے متواتر کامیابی کی بہترین مثالیں قائم کررہا ہے۔ KIPS ایجوکیشن سسٹم کے بڑھتے ہوئے کیمپسز پاکستان کے ایجوکیشن سسٹم کی بہتری میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔