وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا۔ملاقات کے دوران مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں ، عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائیگا، بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے، درست پالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے۔