وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے اور 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 193 مریض صحت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9687 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 1510705 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور 141249 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جمعرات کوکورونا کے مزید 193 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اس طرح صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد133844 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہ جمعرات کو کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 2568 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 4837 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے4600 مریض گھروں میں،5 آئسولیشن سینٹرز میں اور 232 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 177 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 20 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پرمنتقل کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے 252 کورونا کیسز میں سے 179 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی 56، ضلع جنوبی 47 ، ضلع کورنگی 39 ،ضلع وسطی 23، ضلع ملیر 8 اورضلع غربی سے 6 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے اور 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 193 مریض صحت ہوئے ہیں: سید مراد علی شاہ
Oct 15, 2020 | 21:12