لاہور( اپنے نامہ نگار سے)مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ۔ رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے انسداد ہشت گردی کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزمان وقت پر عدالت کیوں نہیں پہنچ رہے.وکیل ملزمان نے بتایا کہ پولیس رات سے لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے ،لیگی رہنما رات اپنے گھروں میں نہیں سوئے اس وجہ عدالت آنے میں مشکل ہورہی ہے ۔
عدالت سے استدعا ہے کہ آج اس کیس کا فیصلہ نہ کیا جائے ،انکے وزرا ء رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ صبح رانا ثنا اللہ نے گرفتار ہونا ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے جو فیصلہ کرنا ہے قانون کے مطابق کرنا ہے،کسی فریق کو یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ عدالت جانبدار ہے۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کردی.
مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کردی گئی
Oct 15, 2020 | 21:49