راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے افغانستان کے ساتھ فلائٹ آپریشن روک دیاگیا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیصلہ افغان حکومت کے نامناسب رویے کی وجہ سے کیاگیا، انشورنس کے بغیر کوئی بھی طیارہ افغانستان نہیں جائے گا، فلائٹ آپریشن غیر معائنہ مدت تک بند رہے گا، ترجمان کے مطابق طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی لیکن ان کا رویہ بھی مناسب نہیں جس کی وجہ سے آپریشن روکا، جب تک افغان حکومت کی جانب سے معاملات درست نہیں ہو جاتے اور وہاں حالات بہتر نہیں ہوتے فلائٹ آپریشن بند رکھا جائے گا۔
پی آئی اے کا کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل
Oct 15, 2021