پٹرول 5.90‘ ڈیزل پونے 10 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال 

Oct 15, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لیں۔ 16 اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت فی لٹر 5 روپے 90 پیسے‘ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر پونے دس روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی ردوبدل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

مزیدخبریں