کوئٹہ (اے پی پی) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک ’’منظم مافیا‘‘ جو بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہی ہے۔ یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جانب سے جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاکہ جو مثبت انتظامی تبدیلیاں ہم لے کر آ رہے ہیں ان کو ناکام بنایا جائے، وزیر داخلہ نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم پی ڈی ایم کے ہرگز دباؤ میں نہیں آئیں گے، ہم نے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ سازش کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے؟ گھر کے اختلافات گھر میں رکھے جاتے ہیں۔
پی ڈی ایم ’’منظم ‘‘ہے ،دباؤ میں نہیں آئیں گے : ضیاء اللہ لانگو
Oct 15, 2021