ہری پور ، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،دولہا سمیت 5جاں بحق

تربیلا+ اوکاڑہ+ گگو منڈی(نامہ نگاران)تربیلا غازی سے آزاد کشمیر جانے والی بارات کی گاڑی واپسی پر حادثہ کا شکار، گاڑی گہری کھائی میں گر نے سے ایک خاندان کے پانچ افراد جاں بحق،جاں بحق ہونے والوں میں دولہا، دادا،بیٹا ، چچا زاد بھائی اور بہنوئی شامل ہیں۔ جبکہ دوسرے دولہا سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ادھر دیپالپور قصور روڈ اڈہ فرید کوٹ پر ٹریکٹر ٹرالی کی کراسنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان 25 سالہ علی حسنین اور 23سالہ علی حسن سکنہ سبحان شاہ موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ گگومنڈی کے نواحی گائوں265۔ای بی کے رہائشی افتخار احمد ،افضال اور اشفاق موٹر سائیکل پر سوار چک نمبر201 ای  بی کے قریب جا رہے تھے کہ نا معلوم ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں افتخار اور افضال جاں بحق ہو گئے جبکہ اشفاق شدید زخمی ہو گیا ۔ گزشتہ روز صبح واپس تربیلا غازی آرہی تھی کہ بھیدی خواجہ باندی کے مقام پر لینڈ کروزر بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی، جاںبحق افراد کی نعشوں اور شدید زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد نعشوں کو ورثہ کے حوالے کیا اور بعد ازاں تربیلا غازی روانہ کر دی گئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...