لاہور (نامہ نگار) مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا تیسرے روزب ھی جاری رہا۔ مال روڈ تاجر ایسوسی ایشن نے زبردستی رکاوٹیں ہٹا کر سڑک کھلوا دی۔ سڑک کھلوانے پر نابینا افراد اور تاجر گتھم گتھا ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرو‘ نئی نوکریاں دو۔ مظاہرین نے تین روز سے شہر کی اہم شاہراہ مال روڈ ٹریفک کیلئے بند کر رکھی تھی۔ گزشتہ روز مال روڈ تاجر ایسوسی ایشن نے زبردستی رکاوٹیں ہٹا کر سڑک کھلوا دی۔ سڑک کھلوانے پر نابینا افراد اور تاجر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ نابینا افراد سڑک پر لیٹ گئے۔ ,,جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
نابینا افراد کا تیسرے روزبھی دھرنا‘ تاجروں نے رکاوٹیں ہٹا دیں‘ گتھم گتھا
Oct 15, 2021