نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گلیشئر پگھلنا خطرے کی علامت ہے۔ یو این رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ کے بحران کا سامنا ہے۔ قطبی اور پہاڑی گلیشئر کئی دہائیوں تک پگھلیں گے۔ بین الحکومتی پینل کا کہنا ہے کہ گلیشیئر پگھلنے کے نتائج تشویشناک ہیں۔