اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے بیان میں کہا ہے کہ دوبئی ایکسپو کے پہلے ہفتے میں پاکستان پویلین میں 55 ہزار سے زائد وزیٹرز آئے، جو ردعمل ملا وہ زبردست اور بڑی تعداد میں وزیٹرز کا آنا توقعات کے برعکس تھا، پاکستان بہترین ملک ہے جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا، تمام وزیٹرز کا شکرگزار ہوں جو پاکستانی ثقافت دیکھنے کیلئے آئے، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، پاکستان کے فنکاروں میں بے پناہ تخلیقی صلاحیتیں ہیں اور پاکستان کی حقیقی چہرہ دنیاکو دکھاتے ہیں۔
دوبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں 55 ہزار سے زائد وزیٹرز آئے،مشیر تجارت
Oct 15, 2021