سرجیکل سٹرائیکس بھارتی وزیر داخلہ کا بیان دھوکہ دہی ، مزمت کرتے ہیں : پاکستان

Oct 15, 2021

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ پر غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تر جما ن دفتر خا رجہ نے کہا کہ بھا رتی وزیر داخلہ نے پاکستان میں نام نہاد "سرجیکل سٹرائیکس" کی دھمکی دی ہے۔ جو کہ غیر ذمہ دارانہ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔ ان کا بیان پاکستان کو دشمنی پر مبنی نظریاتی وجوہات اور سیاسی مصلحت دونوں کی وجہ سے علاقائی کشیدگی کو بڑھانے کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس کے اتحاد کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات کا مقصد بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور بھارت کے غیر قانونی  انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور دنیا میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں  سے ناروا سلوک سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

مزیدخبریں