عشرہ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) عشرہ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی جمعرات کو ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ذیلی اداروں کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ مقابلے میں ملک بھر سے15 سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے علاوہ 15 تا 25 سال عمر کے بچوں اور بچیوں کے درمیان دوکیٹگریز میں حصہ لینے والے ثنا خوان مصطفی نے شرکت کی۔ 15 سال سے کم عمر کی کیٹگری میں سندھ سے حسن علی شاہ اور بچیوں میں سندھ سے ثنیہ نے اول انعامات حاصل کئے، صوبہ پنجاب سے علی رضا اور صوبہ خیبر پختونخوا سے ایمان خالد نے دوسرا انعام حاصل کیا جبکہ خیبر پختونخوا سے ہی حنیف محمد اور نورالھدی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 15 سے 25 سال تک دوسری کیٹگری میں عذیر عالم، بچیوں میں عائشہ اکبر نے اول جبکہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سعید احمد شاہ اور مغیرہ بتول نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب کے معین الحق اور سندھ سے ماہ نور خان نے نعتیہ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حوصلہ افزائی کا انعام بصارت سے محروم بچی حرا کائنات کو دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن