40 ویں 2روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس ، دعوتی مہم کو تیزکرنے کی ہدایت 

Oct 15, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مبلغین ومنتظمہ کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت میں ہوا۔ اجلاس میں 40 ویں 2روزہ سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاری کے حوالہ سے طویل مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان مرحوم کی درجات بلندی کیلئے خصوصی دعاکی گئی اورانکے کارناموں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمد اسحاق ساقی نے کی جبکہ ملک بھر سے مبلغین کرام مو لانا محمد اسماعیل شجاع آبادی ، مولانا غلام مصطفی ٰ، مولانا توصیف  احمد، مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مولانا فقیراللہ اختر، مولانا عبدالحکیم نعمانی ، مولانا محمد حبیب ، مولانا عبدالستار گور مانی ، مولانا عبدالرزاق مجاہد، مولانا محمد اقبال، ،مولانا محمدعارف شامی،مولانا خالد عابد، مولاناخالدمیر، مولانا محمد طارق، مولانا فضل الرحمن منگلا، مولانا مختاراحمد، مولانا محمدحنیف سیال، مولانا عبدالرشید غازی ، مولانا محمد سلمان ، مولانا محمدساجداور مولانامحمدنعیم نے شرکت کی۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے اجلاس کو بتایا کہ گذشتہ40سالوں سے آل پاکستان دوروزہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگرمسلم کالونی میں منعقدہورہی ہے۔

مزیدخبریں