ووٹ کی عزت سے ہی تقدیر بدلے گی‘ بدقسمتی سے ملک کٹھ پتلیوں کے ذریعے چلایا جاتا رہا: رانا ثناء 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جنتر منتر سے حکومت کرنیوالے اب مریم نواز کی بات کا غصہ کرتے ہیں۔ پاکستان ترقی کر رہا تھا اب وقت آ گیا ہے کہ ووٹ کو عزت دی جائے۔ 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم میں شرکت کیلئے میاں شہباز شریف کو دعوت دی۔ اب انکی مرضی ہے وہ آئیں یا نہ آئیں۔ اگر اس ملک کو ووٹ کی عزت سے ہی چلایا جاتا تو یہ ترقی یافتہ ملک ہوتا، بدقسمتی سے ملک کو کٹھ پتلیوں سے چلایا جاتا رہا۔ 

ای پیپر دی نیشن