لاہور(نامہ نگار) ایوان عدل کے باہرایک وکیل کی غلط پارک کی گئی گاڑی ٹریفک لفٹر ڈرائیور کی جانب سے لفٹر سے اٹھاتے ہوئے گر گئی اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک لفٹر ڈرائیور سے رانگ پارک گاڑی لفٹ کرتے ہوئے الٹ گئی مکینکل پرابلم یا لفٹر ڈرائیور کی غفلت، دونوں پہلووں سے تحقیق کی جائیگی۔ ایس پی ٹریفک کو واقعہ کی انکوائری کا حکم د یدیا ہے۔