لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں عشرہ رحمت العالمین کے حوالے سے مختلف پروگرام کا سلسلہ جاری ‘مناسبت سے الحمراء آرٹ لیگری میں شان رحمت العالمین کی مناسبت سے اسم محمد مصطفی پر خطاطی کی پروقار نمائش کا انعقاد ہوا۔ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے خیال احمد کاستروکو نمائش میں آویزاں فن پارے دیکھائے۔ صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے کہا کہ آرٹسٹوں کے جذبات والہانہ ہیں،عشق رسول ؐ سے محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔،خطاطی الحمراء کے پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں پھل پھول رہی ہے، پاکستان نے دنیا کو عظیم خطاط دیئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمدمنہاس نے کہا کہ عشرہ رحمتہ العالمین کو بھرپور انداز میں منانا الحمراء کا قابل تقلید اقدام ہے،فنون لطیفہ کی ہر صنف کے استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات میں کہا کہبلاشبہ الحمراء نے آگے بڑھ کر فن کی سرپرستی کی ہے،الحمراء اپنے فنکار قدر کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتاہے،الحمراء معیاری آرٹ کا بول بلا رکھے گا۔ثقافت پھلے پھولے گی۔ملک وقوم کا نام روشن ہوگا۔نمائش میں پاکستان بھر سے 400آرٹسٹوں کے 450 فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔