پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں: عبدالرزاق دائود 

 اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود  نے کہا  ہے کہ پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، دوبئی ایکسپو کے پہلے ہفتے میں پاکستان پویلین میں 55 ہزار سے زائد وزیٹرز آئے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے اپنے بیان میں کہا کہ جو ردعمل ملا وہ زبردست اور بڑی تعداد میں وزیٹرز کا آنا توقعات کے برعکس تھا، پاکستان بہترین ملک ہے جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔عبدالرزاق دائود نے کہا کہ تمام وزیٹرز کا شکرگزار ہوں جو پاکستانی ثقافت دیکھنے کیلئے آئے۔

ای پیپر دی نیشن