گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چار روز قبل جوڈیشل کمپلیکس سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہونے والا ملزم لاہور سے گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف ڈکیتی، رہزنی و اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔ ایس پی صدر ڈویژن عبدالوہاب نے صحافیوں کوبتایا کہ چار روز قبل ملزم کو جوڈیشل کمپلیکس وزیر آباد میں پیشی پر لیجایا گیا جہاں سے وہ ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیا ن میں بتایا کہ وزیر آباد سے بھاگ کر بھکاری بن گیا اور کچرا بیچ کر لاہور جانے کا کرایہ اکٹھا کیا لاہور پہنچنے پر ملزم نے ہتھکڑی دریائے راوی میں پھینک دی ملزم کے فرار ہونے پر ایس ایچ او کو معطل جبکہ ایک اے ایس آئی اور دو کانسٹیبلان پر مقدمہ در ج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا تھا تاہم ملزم کو ٹریس کر کے لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ۔