لورالائی( نامہ نگار )لورالائی میں 15 نومبر تا27نومبر قومی خسرہ روبیلامہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں 9 ماہ سے 15سال سے کم عمرایک لاکھ پچاس ہزاربچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی جسکے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے لورالائی کی 20 یونین کونسلز میں150 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے جسکی نگرانی یو سی ایم اوز،سپروائزر،ڈی ایچ ایم ٹی اور ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کے آفیسران کریں گے جسکی باقاعدہ سکل پرسن تمام یو سی اوز کو ٹرینگ دے دی گئی ہے یہ بات ڈپٹی ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر عبدالحلیم نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک خطرناک مرض ہے خسرہ کی وبا سے بچنے کے لئے حفاظتی انجکشن لگانا لازمی ہے خسرہ کی روک تھام کے لئے ہر سیاسی و سماجی تنظیموں کا فرض بنتا ہے کہ وہ خود بھی اپنے بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائیں اور دوسروں کو بھی خسرہ انجکشن لگانے کی ترغیب دیں اس موقع پر میڈیا فوکل پرسن ملک امانت حسین ککیزئی،جماعت اسلامی کے زکریا ملازئی،ظاہر شاہ سول سوسائٹی،نعیم گل ڈی ایم لورالائی، میرزادہ ای پی آئی اور دیگر نے شرکت کی ۔