سبی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کے دوران خدمت خلق کا جذبہ بہت موثر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہلال احمر بلوچستان کی جانب سے عالمی وبا کوویڈ اور حالیہ ہرنائی میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو امدادی سامان کی بروقت ترسیل لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر کے سبی میں تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبیں عمرانی ، ایس ڈی پی او خورشید احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی ، ایکسین بی اینڈ آر حبیب الرحمن ، ایکسین ایریگیشن ظاہر مینگل ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون ، ڈپٹی ڈی ای او انور لاشاری اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ہلال احمر کی طرف سے کرونا اور زلزلہ متاثرین کی امداد قابل تحسین ہے : ڈپٹی کمشنر سبی
Oct 15, 2021