حفاظتی ٹیکہ لگنے سے نومولودجاں بحق ،محکمہ صحت نے تحقیقات شروع کر دیں

Oct 15, 2021

بورے والا(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)محکمہ صحت کی نااہلی، حفاظتی ٹیکہ لگنے سے 5 روز کا نومولود بچہ جاں بحق تحقیقات شروع،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 279/ ای بی کے رہائشی محنت کش امام بخش کے 5 روز کے نومولود بیٹے محمد حسین کو بنیادی مرکز صحت 291/ ای بی سے حفاظتی انجکشن لگوایا تو گھر جاتے ہی اسکی حالت بگڑ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ جان کی بازی ہار گیا جسکی اطلاع محکمہ صحت کے حکام کو دی گئی اطلاع ملنے پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچے کو حفاظتی ٹیکہ ری ایکشن کر گیا جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہو گئی ہے جسکی تحقیقات کیلئے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم جلد بورے والا پہنچ کر تحقیقات کرے گی۔

مزیدخبریں