ملتان(نمائندہ خصوصی) ریلوے کمرشل ڈیپارٹمنٹ نے 20 ٹرینوں میں کیٹرنگ سروسز کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کیٹرنگ سروس کے لائسنس کی حامل معروف کیٹرنگ فرموں سے ٹرینوں کے کچن اور ڈائننگ کاروں کے لئے رواں ماہ 26 اکتوبر تک بڈز طلب کر لی ہیں، فرموں کو بڈز جمع کرانے کے لئے ابتدائی طور پر تین ہزار روپے ناقابل واپسی جمع کرانے ہوں گے جبکہ نیلامیاں پیپرا (PPRA) قوانین کے تحت عمل میں لائی جائیں گی۔