شوگر‘ بلڈپریشر اور وٹامن اے کی کمی بینائی کی کمزوری کا سبب : ڈاکٹر الطاف رانا

 ملتان (خصوصی رپورٹر )  ورلڈ سائیٹ ڈے کی مناسبت سے بینائی کے مسائل اور نابینا پن سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے قیادت کی ۔ واک میں پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ سربراہ شعبہ اپتھلمولوجی , ڈاکٹر امجد چانڈیو ایم ایس نشتر ہسپتال، ڈاکٹر شفقت رسول پریزیڈنٹ او ایس پی، فیکلٹی ممبران اور نشتر انتظامی افسران سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہآنکھوں کے امراض کی بڑھتی شرح کی وجہ بروقت تشخیص کا نہ ہونا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کہا کہ شوگر، بلڈ پریشر اور وٹامن اے کی کمی بینائی کی کمزوری کا سبب بنتی ہیں اور ایسے عوامل کو کنٹرول کر کے آنکھوں کے امراض سے بچا جا سکتا ہے لہٰذا ان افراد کو باقاعدگی سے آنکھوں کا معائنہ کرواتے رہنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن