منڈی صادق گنج (نمائندہ نوائے وقت) بلدیہ کی رہائشی اور کمرشل سرکاری اراضی کی مختلف ادوار میں غیرقانونی الاٹمنٹ اور کینسل شدہ پلاٹس کے معاملے پر نیب ملتان میں انکوائری جاری ہے جس پر نیب کی ٹیم نے منڈی صادق گنج کا دورہ کیا اس دوران ریکارڈ کی ازسرنو جانچ پڑتال اور متعلقہ عملے سے معلومات لی گئیں اور ٹیم میں شامل ارکان نے جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر مختلف مقامات پر موجود سرکاری اراضی اور پلاٹس کا دورہ کیا اور تصاویر بنائیں نیب میں جاری اس انکوائری کیلئے اس سے قبل بھی نیب حکام دورہ کر چکے ہیں اس انکوائری کے سلسلے میں یہ نیب حکام کا دوسرا دورہ تھا۔
نیب ٹیم کی منڈی صادق گنج میں پلاٹوںکی غیر قانونی الاٹمنٹس کی انکوائری
Oct 15, 2021