لڑکا اور 6لڑکیاں اغواء ، پولیس کا مقدمات پر اکتفا

ملتان، کوٹ ادو، رحیم یارخان ،جام پور(خبر نگار خصوصی، خبر نگار،کرائم رپورٹر،نمائندہ خصوصی)لڑکا اور 6لڑکیاں اغوائ، پولیس کا مقد مات کا اکتفا۔ ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق پولیس تھانہ بستی ملوک کو اکرم نے درخواست دی کہ اسکی بھتیجی(ف) گھر سے کالج کے لئے نکلی جسے راستے میں عدنان اور بشیر نے اغوا کرلیا۔پولیس نے درخواست پر مقدمہ درخ کرکے کا روائی شروع کردی ہے رحیم یار خان سے کرائم رپورٹرکے مطابق میاں ٹائون کی رہائشی تسلیم بی بی نے پولیس پکار 15پر اطلاع دی کہ اس کی بیٹیاں ذکیہ اورحلیمہ سعدیہ جن میں ذکیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں بی ایس سی ایس کی طالبہ اورحلیمہ سعدیہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چوک بہادر پورکی طالبہ ہے دونوں اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس گئی تھی جو تاحال لوٹ کر واپس نہ آئی ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پر شبہ ہے کہ ان کی دونون بیٹیوں کو اغواء کرلیاگیا ہے، پولیس نے والدہ کی اطلاع پر لاپتہ ہوجانے والی بہنوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید محمودالحسن شاہ نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ دو روز قبل وہ اپنی 18سالہ طالبہ بیٹی اریبا کو تعلیم کے حصول کے لئے نجی کالج چھوڑ کر آیا تھا بیٹی مقررہ وقت پر گھر نہ پہنچی تو تلاش پر معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی اریبا کو کار سوار ملزمان طاہر، دو خواتین سمیت پانچ ملزمان نے اغواء کرلیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ملک پور کے رہائشی ملک قاسم نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا15سالہ بیٹا ندیم حسین جوکہ نویں کلاس کاطالب علم ہے شام کے وقت گھر سے باہر کھیلنے لیئے گیاتو جو لوٹ کر واپس نہ آیا ہے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پر اس کوشبہ ہے کہ اس کے15سالہ بیٹے کو اغواء کرلیاگیاہے، پولیس نے باپ کی رپورٹ پر لاپتہ ہوجانے والے بیٹے کی تلاش شروع کردی ہے۔ جام پورسے نمائندہ خصوصی کے مطابق ونگ کی رہائشی  پٹھانی زوجہ محمد نواز موہانہ  نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ شب جب وہ گھر میں سوئی ہوئی تھی تو15 سالہ  بیٹی شہزادی کی چیخ و پکار پر دیکھا کہ رمضان ولد حاجن،ربنواز ولد عبد الرزاق،ریاض،مشتاق پسران اللہ ڈیوایا اور خمسی ولد مشتاق موٹر سائیکلوں پر اسلحہ کے ساتھ سائلہ کی بیٹی شہزادی کو اغوا کر کے لے جا رہے ہیں جن کو روکنے کی کوشش کی تو اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ملزمان گھر سے جاتے ہوئے 50 ہزار اور طلائی زیوراتبھی ساتھ لے گئے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔کوٹ ادوسے خبر نگار کے مطابق کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ کے رہائشی نذیر احمد مرحوم کی 14 سالہ بیٹی اقراء بی بی کو ارشد عرف اشوگٹ اورسجادگٹ کار میں ڈال کر لے گئے جاتے ہوئے گھر سے  14تولہ طلائی زیورات 13 لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن