چیف آف دی ایئر سٹاف سکواش ‘ مصر کی سلمی الطیب فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹل انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ خواتین کے ایونٹ کے فائنل میں مصر کی سلمی الطیب نے جگہ بنالی۔گذشتہ روز مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے خواتین کے کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں مصر کی سلمی الطیب نے اپنی ہم وطن فیروز ابو الخیر کو 1-3 سے فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنالی۔پہلے، تیسرے اور چوتھے سیٹ میں سلمی الطیب نے 7-11، 6-11 اور 10-12 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن