میرپورخاص (بیورورپورٹ) میرپورخاص میں پولیس کی ناقص حکمت عملی اور لاپر واہی کے باعث شہر اور دیگر مضافات میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضا فہ ہو گیا ہے گزشتہ روز نیشنل بنک مین برانچ سے ایک لاکھ 97ہزار روپے لیکر موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے محمد یوسف اور ان کے بیٹے محمد توصیف کو ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آفس کے سامنے انڈر گرائونڈ برج کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے روک کر گن پوائنٹ پر پیسے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے دن دھاڑے پولیس افسران کے دفاتر کی ناک کے نیچے ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی فوری اطلاع کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
میرپورخاص میں لٹیرے سرگرم
Oct 15, 2021