بہاول پور (بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دکی ہدایت پر اشیائے روزمرہ سبزی اور پھل کی مقررکردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ علی الصبح سبزی وپھل مارکیٹ میں نیلامی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ کمیٹی بہاول پور کے مطابق عام مارکیٹ میں آلو نیا چھلکاکا نرخ60/- روپے فی کلوگرام، آلو نیا چھلکا 50/-روپے فی کلوگرام، ٹماٹر 55/-روپے فی کلوگرام، ٹماٹر45/- روپے فی کلوگرام،پیاز کا نرخ38/- روپے فی کلوگرام،پیاز30/- روپے فی کلوگرام نرخ مقرر کیا گیا پھول گوبھی56/- روپے فی کلوگرام، شملہ مرچ100/-روپے فی کلوگرام، کھیرا40/- روپے فی کلوگرام ،گاجر50روپے فی کلوگرام، لیموں 66/-روپے فی کلوگرام، لہسن 260/- روپے فی کلو،کیلا68/- روپے فی درجن، کیلا کا نرخ40/-روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے۔
اشیائے روزمرہ کی مقررکردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت
Oct 15, 2021