مکہ معظمہ اور جدہ دُنیا کے گرم ترین شہر اور ’وسم‘ کی آمد

گذشتہ دو ایام میں سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران جدہ اور مکہ معظمہ کا درجہ حرارت دنیا کے کسی بھی دوسرے شہر سے سب سے زیادہ رہا۔سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں گرمی کی تازہ لہر مزید چند روز رہ سکتی ہے۔سعودی عرب کے ان دونوں شہروں میں درجہ حرارت میں ایک ایسے وقت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جب ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ کل ہفتے سے ’وسم‘ کے داخل ہونے کی پیش گوئی ہے۔ وسم چار ستاروں العوا، السماک، الغفر اور الزبا پر مشتمل چند ایام کا مجموعہ ہے جس میں عموما بارشیں ہوتی ہیں۔انہوں نےکہا کہ اس سیزن کو ’وسم‘ قرار دینے کی وجہ تسمیہ ان بارشوں کی وجہ سے زمین میں ترو تازگی ہے۔ ان بارشوں سے خوبصورت جڑی بوٹیاں اگتی ہیں اور بارشوں کا پانی فصلوں کےلیے بھی مفید ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وسم کی مدت 52 ایام ہوتی ہے۔ اس کی علامت یہ ہے کہ اس میں بادل مغرب سے مشرق کی سمت میں چلتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن