راولپنڈی(جنرل رپورٹر)عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے اس نا اہل اور نا لائق حکومت سے فی الفور عوام کی جان چھڑائی جائے، پاکستان میں اگر کوئی سیاسی جماعت ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی ہے اگر کوئی سیاسی کارکن ہیں تو وہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے سپاہی ہیںپیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان ظالم حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائیں گے،مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور انچارچ پیپلز سیکرٹریٹ سید سبط الحسن شاہ نے راجہ ساجد عمر کے زیر اہتمام کمیٹی چوک میں مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف لگائے کیمپ میں دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چوہدری اسد پرویز راجہ شاہد پپو، سمیرا گل، چوہدری بنارس، راجہ کامران، چوہدری افتخار، سمیرا خان، محمد شاہد،ایاز خان پپو ،راجہ عمار ترک، روحیل اشتیاق، سہیل رومی، ملک آصف اکبر،جمیل قریشی،راجہ امتیاز، ارشد باغی ،شمیم عباسی، وحید یونس ستی، شیخ ناصر، منصور عباس اور دیگر بھی موجود تھے،مظاہرین نے مہنگائی ،بے روگاری، اشیاء ضروریہ، پٹرول گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بینر اور کتبے اٹھا ریکھے جس پر مختلف نعرے درج تھے پارٹی کارکنوں نے نعرے بازی کی، مقررین نے کہا عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہ دینے والے حکومت کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں موجودہ نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔