راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ کے روبرو تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں واقع مدرسے میں 16 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشددکے مقدمہ میں نامزدمرکزی ملزم شاہنوازاور شریک ملزمہ عشرت حنیف کے خلاف پولیس نے پولی گرافک رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے گزشتہ روزایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی سماعت کے موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی پولی گرافی فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس کی روشنی میں پولیس نے ملزمان کو خانہ نمبر2میں رکھا گیا ہے اس موقع پر ملزمان کے وکلا کا موقف تھا کہ پولی گرافک رپورٹ موصول ہونے کے بعد رپورٹ کی روشنی میں کیس کو التوا میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں عدالت نے فریقین وکلا کے حتمی دلائل کے لئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔، تھانہ پیرودھائی پولیس نے متاثرہ طالبہ مسکان کی والدہ روبینہ گل کی مدعیت میں17 اگست کوتعزیرات پاکستان کی دفعات 376اور511کے تحت مقدمہ نمبر879درج کیا تھا ۔