راولپنڈی (ایوان وقت ۔ عزیز علوی)مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر محمد ندیم شیخ ، جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ ، نائب صدر شیخ کاشف رسول ، جوائنٹ سیکرٹری صنوبر گل اور سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان نے ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلادالنبیؐ کی بابرکت ، پرنورساعتوں کو انتہائی شایان شان منانے کیلئے شہر کے بازار ، مارکیٹیں ، گلی کوچے برقی قمقموں ،رنگ برنگی لائٹوں ، جھنڈیوں اور بینروں سے سجائے جا رہے ہیں بارہ ربیع الاول کو مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کاسٹیج مرکزی جامعہ مسجد کے بالکل سامنے سجے گا عید میلادالنبیؐ کے مرکزی جلوس کا افتتاح جامعہ مسجد کے سامنے صبح دس بجے ہوگا جس میں پیر نقیب الرحمٰن ،پیرسرکار جی ،ڈویژنل خطیب علامہ حافظ محمد اقبال رضوی شرکت فرمائیں گے شہر بھر سے میلاد پارٹیوں کا مرکزی سٹیج سے خیر مقدم ہوگا11 ربیع الاول کو عالیشان جشن چراغان دیکھنے کیلئے آنے والوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس اپنے انتظامات کرے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کیا جائے ہماری وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ10 ،11 ،12 ربیع الاول کے تینوں دن شہر بھر کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مثتثنیٰ قرار دیا جائے اور جن علاقوں میں بجلی کی مرمت کے کام چل رہے ہیں وہ12 ربیع الاول تک ملتوی کردئے جائیں ٹی ایم اے راولپنڈی عید میلادالنبیؐ کے جلوس کے روٹوں کو عرق گلاب سے دھلوائے اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی پچھلے سال کی طرز پر صفائی کے انتظامات یقینی بنائے سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام دس ربیع الاول تک مکمل کرلیا جائے پی ایچ اے گذشتہ سال کی طرح جلوس کے روٹ کے اطراف پودے لگائے مرکزی سیرت میلاد کمیٹی کی طرف سے سٹیج کمیٹی چوک ، نمک منڈی چوک ، راجہ بازار ، اقبال روڈ اور بنی چوک میں لگائے جائیں گے جلوس کے موقع پر کسی قسم کے مسائل ہوں تو ان کے بارے میں متعلقہ ایریا کے سٹیج سے رجوع کیا جائے عاشقان رسول سے التماس ہے کہ وہ دور سے آنے کی صورت میں ٹرانسپورٹ کے طور پر صرف پک اپ میں آئیں لنگر کی تقسیم کے طریقہ کار کو اس بار بہتر بنا دیا گیا ہے واسا انتظامیہ سبیلوں کیلئے شفاف پانی کا انتظام کرکے دے جبکہ 10 ،11 ،12 ربیع الاول کے تینوں دن پولیس اپنی اضافی نفری مقرر کرے۔