سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو طبیعت ناساز ہونے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق بل کلنٹن کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروین میڈیکل سینٹر کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ۔ڈاکٹرز کی ٹیم کے مطابق سابق امریکی صدر کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی حالت خراب ہے۔آئی سی یو میں بھی وہ اپنی فیملی سے باتیں کر رہے ہیں اور چہل قدمی بھی کر رہے ہیں۔ڈاکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں جلد گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔75 سالہ کلنٹن کی 2004 میں بائی پاس ہارٹ سرجری بھی کی گئی تھی جبکہ 2010 میں ایک شریان کھولنے کے لیے دو سٹینٹ لگائے تھے۔بل کلنٹن امریکہ کے 42 صدر تھے، وہ 1993 سے 2001 تک امریکا کے صدر رہے۔-20 جنوری 2001 میں صدر بش نے کلنٹن کو الیکشن میں شکست دی اور بش امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل
Oct 15, 2021 | 10:24