جدید سائنسی علوم 14سو سال قبل قرآن پاک میں ملتے ہیں: ڈاکٹر آصف

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ مرحوم ایک معروف سائنسدان کے ساتھ ایک ا چھے انسان بھی تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ان کا کردار نمایاں ہے  انہوں نے مزید کہاکہ دور حاضر کے جدید سائنسی علوم آج سے 14سو سال قبل قرآن پاک میں ملتے ہیں جس سے ترقی کی منازل باآسانی طے کی جاسکتی ہے۔ تعزیتی تقریب میں مرحوم کیلئے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر ذولفقار علی،ڈاکٹر مبشر مہدی، رجسٹرار عمران محمود، ٹریثرار رفیق فاروقی، کنٹرولر ذوالفقار علی تبسم و دیگر موجود تھے۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...