پاکستان:کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 27 جانیں لے گئی، 1ہزار 86نئے کیسز رپورٹ

Oct 15, 2021 | 11:10

ویب ڈیسک
پاکستان:کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 27 جانیں لے گئی، 1ہزار 86نئے کیسز رپورٹ
پاکستان:کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 27 جانیں لے گئی، 1ہزار 86نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 86 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 27مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 62 ہزار 771 افراد متاثر جبکہ وائرس کا شکار 28 ہزار 228 شہری انتقال کر گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53ہزار590 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 98 ہزار599 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.02فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 132 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 37 ہزار 316 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 821جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 64ہزار746کورونا کیسز اور 7 ہزار 520اموات رپورٹ ہوئیں۔


خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 76 ہزار 501افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 673جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 108کیسز اور 352اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 363افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔
آزاد کشمیر میں 34 ہزار 380افراد کورونا سے متاثر جبکہ 740جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 6 ہزار 357 افراد متاثر جبکہ 936انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 953ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 415مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 590 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

مزیدخبریں