امریکی عدالت نے بوئنگ 737 میکس میں تبدیلیوں کو چھپانے پر سابق چیف پائلٹ پرفرد جرم عائد کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق چیف پائلٹ مارک فارکنر نے فلائٹ کنٹرول میں تبدیلیوں کو جان بوجھ کر چھپایا ۔عدالتی دستاویزات کے مطابق بوئنگ 737 میکس میں تبدیلیوں سے لاعلمی کے باعث ایوی ایشن پائلٹس کی ٹریننگ کو اپ گریڈ نہ کرا سکی، انڈونیشیا اورایتھوپیا ائرلائنز کے بوئنگ میکس کے دو طیاروں کو حادثات پیش آئے تھے، دونوں فضائی حادثات میں 346افراد لقمہ اجل بنے تھے۔قانونی ماہرین کے مطابق الزامات ثابت ہو گئے تو مارک فارکنر کو 100 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
امریکہ ،بوئنگ 737 میکس میں تبدیلیوں کو چھپانے پر سابق چیف پائلٹ پرفرد جرم عائد
Oct 15, 2021 | 11:19