نیٹ فلکس نے فلسطینی کہانیوں کے نام سے 32 فلمیں لانچ کر دیں

فلسطینی فلم ہدایتکار امین نایفہ کے اسرائیلی فوجی چوکی سے گزرنے کے ذاتی تجربے پر مبنی فلم نیٹ فلیکس پر لانچ ہو گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوارڈ یافتہ دا کراسنگ نامی فلم ہدایتکار کے اپنے ذاتی تجربے پر مبنی ہے جب انہیں اپنے قریب المرگ نانا کو ملنے کے لیے اسرائیلی فوجی چوکی سے گزرتے ہوئے جس جدوجہد سے گزرنا پڑتا تھا۔ آن لائن سٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے فلسطینی کہانیوں کے نام سے 32 ایوارڈ یافتہ فلموں پر مشتمل کلیکشن لانچ کی ہے جس میں امین نایفہ کی فلم بھی شامل ہے۔اس کلیکشن میں وہ تمام فلمیں موجود ہیں جو فلسطینی فلم سازوں نے بنائی ہیں یا پھر فلسطینی کہانیوں پر مبنی ہیں۔نیٹ فلکس کی ترجمان نوحہ الطیب کا کہنا ہے کہ سٹریمنگ ویب سائٹ عرب سینما کا گھر بننے جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن