بھارت، مندر کے پجاری کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا

بھارتی ریاست بہار میں حملہ آوروں نے 45 سالہ پجاری کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع داربھنگامیں 4مسلح افراد نے کنکلی نامی مندر میں گھس کر پجاری راجیو کمار جھا کو گولی مار کر ہلاک جبکہ مندر میں پوجا کیلئے آئے ایک شخص کو زخمی کر دیا ۔ زخمی شخص شمبھو چودھری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور ان میں سے تین کو پکڑ لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس افسر ستیہ پرکاش نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ لوگوں نے پکڑے جانے والے تین حملہ آوروں کوبے دردی سے مارا پیٹا جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک پلکیت سنگھ ہلاک ہو گیا۔ دیگر دو حملہ آوروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن