دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

Oct 15, 2021 | 15:15

ویب ڈیسک

واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزارکیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8400 کیوسک اور اخراج8400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد14800کیوسک اور اخراج 5 ہزارکیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1511.76 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.822 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1180.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.201 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح642.70 فٹ،بیراج ر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزیدخبریں