بھارت، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

Oct 15, 2021 | 15:35

ویب ڈیسک

بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے روزاضافہ ہوا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت نئی دہلی میں جمعہ کو پٹرول 35 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 105.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 111.09 روپے اور ڈیزل 101.78 روپے فی لیٹر ،ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 113.73 اور ڈیزل 103.03 ،رانچی میں پٹرول 99.60 اور ڈیزل 99.07 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔بھارت کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈیزل بھی 100روپےفی لیٹرہونے کے قریب ہے جبکہ بعض شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ رواں ماہ میں پٹرول 3.50 روپے اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہو ا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

مزیدخبریں