ناجائز منافع خور عوام کے دشمن ہیں، سختی سے نمٹا جائے.وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناجائز منافع کمانے والے عوام کے دشمن ہیں،ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔وزیراعظم اپنے زیر صدارت اجلاس میں گفتگو کررہے تھے.وزیراعظم کی زیرصدارت چینی کی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، شہزاد اکبر، شہباز گل اور سینئر افسران موجود تھے۔صوبائی وزیراسلم اقبال اور چیف سیکریٹری پنجاب نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شوگر ملز کی نگرانی کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے، سسٹم نافذ کیا جائے تاکہ چینی کی اصل پیداوارکاپتا چلایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع کمانے والے عوام کے دشمن ہیں, ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن