پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں, انکے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔گور نر پنجاب

Oct 15, 2021 | 20:57

ویب ڈیسک

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی دورہ یورپ کے دوران ہنگری کے وزرا ،دفتر خارجہ کے ذمہ داران،یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور آسڑیا کے بزنس کیمونٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں ۔ہنگری نے بھی جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر پاکستان کو بھر پور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروادی۔پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے پربھی اتفاق ۔مختلف یونیورسٹیوں کی سطح پر بھی باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جمعہ کے روز دورہ یورپ کے دوران ہنگری پہنچے جہاں ہنگری کے سر کاری حکام اور پاکستانی سفیر اعجاز احمد اور اوورسیز پاکستانی بڑی تعدا د میں ان کے استقبا ل کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ہنگری پہنچنے پرہنگری کی سیکرٹر ی فارٹر یڈ ٹر سٹین ایز بیج ، ہنگری کے رکن یورپی پارلیمنٹ ارنو سکالر بیروس ،منسٹر آف پرائم منسٹر آفس میں جارج لے گلواز سمیت وزرا سے بھی ملاقاتیں کی ہیں, ان کی ارکان پارلیمنٹ سمیت آسٹریا کے بزنس کیمونٹی سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع ،پاکستان اور ہنگری اور آسٹر یا کے تعلقات، دوطر فہ تجارت سمیت دیگر ایشوز بارے بات چیت کی گئی جبکہ ہنگری اور آسٹر یا کی جانب سے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے بھی پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے ۔ ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت سے شعبوں میں پاکستان اور ہنگری ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے بھی ہنگری کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی خوش آئند ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہنگری کی سفارتی ٹیم بھی پاکستان میں باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان وفود کے تبادلے کے لیے جلد ٹھوس اقدامات نظر آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وفود کی سطح پر تبادلے دونوں ملکوں کو مزید قریب لائیں گے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں انکے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کرتارپور بھی اقلیتوں کو مذہبی آزادی کے حوالے سے پاکستان کا تاریخی اقدام ہے اور پاکستان میں جتنی اقلیتں محفوظ ہیں دنیا میں کہیں اور نہیں ہوسکتیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ بابا گورونانک کی سالگرہ کے موقع پر لاہور میں رنجیت سنگھ کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شر کت کے لیے دنیا بھر کے سکھوں کو بھی شر کت کی دعوت دی جائے گی ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میرے دورہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر پاکستانی موقف کو پذیرائی ملی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یورپی اراکین پار لیمنٹ افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستانی اقدامات کے معترف ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیاں دیں ہیں.

مزیدخبریں