وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بارہ ربیع الاول پوری مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کو ریاست مدینہ اور سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رہنما اصولوں سے روشناس کرانے پر پوری توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اخلاقی برائیوں سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ان کی کردار سازی سیرت طیبہ کے سنہرے اصولوں کے مطابق کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت نے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی ہے جس میں سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں بلند پایہ علماء کرام نوجوانوں کی کردار سازی میں رہنمائی کریں گے۔