وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ مالی اصلاحات سے مجموعی ملکی پیداوارکے تناسب سے ٹیکس کی شرح میں بہتری آئی ہے مالیاتی اور حسابات جاریہ کا خسارہ کم ہوا ہے اور ٹیکس محاصل میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایسی مجموعی اور پائیدار اقتصادی شرح نمو کیلئے پرعزم ہیں جس سے معاشرے کے تمام طبقوں خصوصاً نادار طبقے کو فائدہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس وصولی میں اضافہ اور ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنا حکومت کی مالیاتی ایجنڈے کے اہم اہداف ہیں۔شوکت ترین نے زراعت کو جدید خطوط پراستوار کرنے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعت جیسے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں برآمدات میں اضافے کیلئے نہایت اہم قراردیا۔انہوں نے کہا غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چوبیس خصوصی اقتصادی زون قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے خطیر تر سیلات زر بھجوا کر ملکی معیشت میں اہم کردارادا کرین پر بیرون ملک مقیم پاکستان کا شکریہ کاادا کیا ۔
حکومتی دانشمندانہ اصلاحات کی بدولت مالی اور حسابات جاریہ کا خسارہ کم ہوا.وزیرخزانہ
Oct 15, 2021 | 23:14