انتظار قتل کیس: 6 ملزم بری، 2 کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

Oct 15, 2022


کراچی (نیٹ نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان انتظار حسین کیس میں نامزد ملزموں کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے 6 ملزموں کو بری اور دو ملزموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔اس سے قبل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

مزیدخبریں