اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے معاملے پر اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے تشدد کو کھلا خط تحریر کر دیا شیریں مزاری نے انسانی حقوق کمیٹی کے اراکین کو بھی کھلا خط بھجوا دیا تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر نے دونوں اہم ترین خطوط کی نقول سماجی میڈیا پر ڈال دیں سینیٹر اعظم سواتی کے ٹویٹ کی نقل اور غلط تاریخ کی حامل میڈیکل رپورٹ بھی خطوط کیساتھ ارسال کی ہے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا تشدد کیخلاف عالمی معاہدے کے فریق کے طور پر پاکستان سے تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے قانون کی پاسداری پر زور دیا جائے اور حکومتِ پاکستان سے تشدد کو قابلِ گرفت جرم بنانے کا مطالبہ کیا جائے۔