استنبول (نیٹ نیوز) استنبول سے منیلا کی پرواز میں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی جس کے باعث پرواز کو کراچی میں لینڈنگ کرنا پڑی۔انقرہ سے فلپائن کے شہر منیلا کیلئے ترکش ائیر لائن کی پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی جس کے باعث طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی تاہم خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد پرواز میت کے ساتھ فلپائن روانہ کردی گئی۔
استنبول سے منیلا کی پرواز میں خاتون کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
Oct 15, 2022